ڈویژن شہید حسینی بدین کی جانب سے ڈویژنل جنرل کائونسل اجلاس انعقاد


02/06/2021

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن شہید حسینی بدین کی جانب سے بتاریخ 06،07 فروری 2021ع کو ڈویژنل جنرل کائونسل کے لیے 02 روزہ تعلیمی و تربیتی ورکشاپ زیر صدارت برادر اویس حیدر (ڈویژنل صدر) اور زیر نگرانی محترم برادر عاطف مہدی سیال (مرکزی جنرل سیکرٹری) کے منعقد کیا گیا، جس میں نماز باجماعت، دعاء عہد، موضوعاتی دروس اور گروپ ڈسکشن جیسے پروگرام منعقد کیے گئے، ورکشاپ میں محترم قبلا زہیر حسین حیدری صاحب، برادر عاطف مہدی سیال (مرکزی جنرل سیکرٹری) برادر علی عرفان حیدری (مرکزی توسیع تنظیم سیکرٹری) اور برادر ساجد عباس (مرکزی یونیورسٹی گروپ سیکرٹری) نے موضوعاتی دروس دینا فرمائے.