اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن حیدرآباد کے ضلع مٹیاری کا مرکزی تنظیمی دورہ اختتام پذیر


02/21/2021

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن حیدرآباد کے ضلع مٹیاری کا تنظیمی دورہ بتاریخ 19،20 اور 21 فروری 2021ع زیر صدارت برادر ذوالقرنین حیدر (مرکزی تعلیم و تربیت سیکرٹری) کے کیا گیا، جس میں یونٹ کا رکارڈ آڈٹ کیا گیا، یونٹ کی موجودہ صورتحال کے دیکھتے ہوے آئندہ کے لیے منصوبہ بندی کی گئی، سال 2021 بعنوان کربلا احیائے دینِ محمدیﷺ کا سالانہ پروگرام دیا گیا.. دورے کے پہلے روز یونٹ عارب نظامانی، یونٹ جمال نظامانی، اور سلطان سہتو کا دورہ کیا گیا، دورے کے دوسرے روز شعبہ فائزین یونٹ ماہی کیریو، یونٹ غلام محمد لغاری، یونٹ باقر نظامانی اور یونٹ گل سہتو کا دورہ کیا گیا، دورے تیسرے اور آخری روز یونٹ بھٹ شاہ، یونٹ ہالا نیو اور یونٹ میرانپور کا دورہ کیا گیا.. دورے میں برادر تنویر حسین (ڈویژنل صدر) برادر جواد حسین جعفری (مالیات سیکرٹری)، برادر سید دانیال کاظمی (ضلع صدر) برادر عرفان علی (ضلع جنرل سیکرٹری)، برادر علی رمضان علی (ضلع تعلیم و تربیت سیکرٹری) برادر علی گوہر ایمانی (ضلع مالیات سیکرٹری) اور برادر عباس رضا (ضلڈ توسیع تنظیم سیکرٹری) مرکزی رہنما کے ہمراہ تھے..