02/23/2021
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع رانيپور کا تنظیمی دورہ 19،20 فروری 2021ع زیر صدارت برادر سھيل احمد مطھري (مرکزی تعلیم و تربیت سیکرٹری) کے کیا گیا، جس میں یونٹ کا رکارڈ آڈٹ کیا گیا، یونٹ کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوے آئندہ کے لیے منصوبہ بندی کی گئی، سال 2021 بعنوان کربلا احیائے دینِ محمدیﷺ کا سالانہ پروگرام دیا گیا.. دورے کے پہلے روز يونٹ سوڈھڑا ، یونٹ ٹالپر وڈا ، یونٹ بیروخان کنمب، یونٹ حاجی راجپر کا دورہ کیا گیا، دورے کے دوسرے اور آخری روز یونٹ خدا بخش سومرو، یونٹ حاجی موج علی شر، یونٹ حاجی مبارک شر، یونٹ قادر بخش جلبانی کا دورہ کیا گیا.. دورے میں برادر ثمر عباس انقلابی (ضلع صدر) برادر وقار علی (ضلع جنرل سیکرٹری) برادر حبدار علی (مالیات سیکرٹری) اور برادر راجا حسين قلبي مرکزی رہنما کے ہمراہ تھے.