اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ڈویزن شکارپور کا تنظیمی دورہ اختتام پذیر


02/28/2021

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ڈویزن شکارپور کا تنظیمی دورہ بتاریخ 27،28 فروری 2021ع زیر صدارت برادر سھيل احمد مطھري (مرکزی تعلیم و تربیت سیکرٹری) کے کیا گیا، جس میں یونٹ، اضلاع ،اور ڈویژن کا رکارڈ آڈٹ کیا گیا، یونٹ ،اضلاع ، اور ڈویڑن کی موجودہ صورتحال کے دیکھتے ہوے آئندہ کے لیے منصوبہ بندی کی گئی، سال 2021 بعنوان کربلا احیائے دینِ محمدیﷺ کا سالانہ پروگرام دیا گیا.. دورے کے پہلے روز ضلع شکارپور کے يونٹ ڈکن، یونٹ جھنگل شاھ شکارپور، اور ضلع جیکب آباد کے یونٹ مھدی آباد کا دورہ کیا گیا، دورے کے دوسرے روز یونٹ رمضانپور ، یونٹ حسین بخش چاچڑ اور یونٹ ابوذر مہدی گڑھی خیرو کا دورہ کیا گیا۔ دورے میں برادر احمد علی اصغری (ڈویژن آرگنائزر) اور برادر وقار حسین حسینی (ضلعی مالیات سیکرٹری) مرکزی رہنما کے ہمراہ تھے..