05/06/2021
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان یونٹ بھٹ شاہ کی جانب سے بتاریخ 06 مئی 2021ع کو یوم تاسیس اصغریہ و آزادی القدس سیمینار کا کا انعقادکیا گیا۔
جس میں استاد محترم قبلا سید حسین موسوی، محترم برادر حسن علی سجادی (مرکزی صدر اے ایس او پاکستان)، محترم برادر منتظر مھدی سجادی (ڈویژنل جنرل سیکرٹری حیدرآباد) اور برادر فہد مہدی مہدوی (یونٹ صدر اے ایس او بھٹ شاہ) نے خطاب کرنا فرمایا..
سیمینار میں محترم برادر ایاز علی ایمانی (مرکزی مالیات سیکرٹری)، محترم برادر راحیل عباس راحیل (مرکزی رابطہ سیکرٹری)، محترم برادر سید دانیال کاظمی (ضلع صدر مٹیاری)، برادر عرفان علی (ضلع جنرل سیکرٹری مٹیاری) سمیت دیگر کارکنان و سینیئر بزرگان نے شرکت کی..