12/21/2017
ملاقات میں ملکی اور بین الاقوامی مسائل و صورتحال پر گفتگو کی، اس موقع پر مرکزی صدر سرفراز نقوی نے آئی ایس او کے 46 ویں مرکزی کنوینشن ’مہدویت امید بشریت‘ کا دعوت نامہ پیش کیا۔
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر قمر عباس سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی نے اقراء قرآن سینٹر حیدرآباد میں ملاقات کی، ملاقات میں ملکی اور بین الاقوامی مسائل و صورتحال پر گفتگو کی، اس موقع پر سرفراز نقوی نے آئی ایس او کے 46 ویں مرکزی کنوینشن ’مہدویت امید بشریت‘ کا دعوت نامہ پیش کیا۔ ملاقات میں اے ایس او کے مرکزی جنرل سیکریٹری غلام سرور سومرو، مرکزی جوائنٹ سیکریٹری مستجاب مصطفیٰ، اے ایس او کے سابق مرکزی صدر اور اصغریہ علم و عمل تحریک کے مرکزی صدر ثابت علی ساجدی، سینئر رہنماء گل محمد انقلابی، تحریک کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید پسند علی رضوی اور سینئر شکیل حسینی بھی موجود تھے۔