سالانہ 51 واں مرکزی کنونشن اختتام پذیر


08/31/2021

 اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 4روزہ 51واں سالانہ مرکزی تعمیر کردار کنونشن بھٹ شاہ ضلع مٹیاری میں منعقد ہوا۔ سالانہ کنونشن میں کنونشن 2 حصوں پر مشتمل تھی، کلاس (شہزادہ علی اکبر) جس میں ساتویں جماعت سے یونیورسٹی کے طلباء جب کے کلاس(شہزادہ علی قاسم) میں چھٹی سے نیچے والے طالب علم تھے۔ 3 روزہ کنونشن میں حجتہ السلام مولانا کاظم عباس نقوی، دانشور معظم استاد محترم سید حسین موسوی، محترم ڈاکٹر زاہد علی زاہدی، محترم سید شکیل حسینی اور محترم سید جواد حسین نقوی نے کنونشن میں موضاتی دروس دینا فرمائے، جب کہ کنونشن کے آخری روز بعنوان یوم امام حسن عسکری علیہ السلام (جلسہ عام) میں حجتہ السلام مولانا سید حیدر عباس زیدی، حجتہ السلام مولانا مقصود علی ڈومکی، حجتہ السلام مولانا مختار علی امامی، رکن سرپرست کائونسل استاد محترم سید حسین موسوی اور رکن سرپرست کائونسل حجتہ السلام مولانا محمد باقر نجفی نے خطاب کرنا فرمائے۔
4روزہ مرکزی کنونشن میں جامعہ سندھ جامشورو، مہران انجنئیرنگ یونیورسٹی، سندھ ایگریکلچرل یونیورسٹی ٹنڈوجام، قائد عوام انجنئیرنگ نواب شاہ سمیت کراچی، حیدرآباد، بدین، میرپور خاص، مٹیاری، نوابشاہ، نوشہرو فیروز، خیرپور میرس، سکھر، گھوٹکی، شکار پور، جیکب آباد، شہداد کوٹ، لاڑکانہ، کے این شاہ، دادو، جامشورو سمیت دیگر شہروں سے کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔  مرکزی کنونشن میں سال "تعمیر کردار 2021-22ء" کیلئے نئے مرکزی صدر کا انتخاب عمل میں لایا گیا، جس میں تمام اراکین جنرل کونسل نے ووٹ کے ذریعے حصہ لیا، جس میں اکثریت رائے سے برادر حسن علی سجادی ایک بار پھر سے مرکزی صدر منتخب ہوگئے۔ نئے مرکزی صدر کا اعلان اصغریہ اسٹوڈنٹس کی سرپرست کونسل کے رکن علامہ محمد باقر نجفی نے کیا، کارکنان نے بھرپور انداز میں نئے مرکزی صدر کا استقبال کرتے ہوئے، انہیں اسٹیج تک پہنچایا، جس کے بعد نئے مرکزی صدر سے علامہ باقر نجفی نے حلف لیا۔