12/21/2017
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بھر میں یوم القدس کا دن منائے گی
صغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کی جانب سے رہبر کبیر امام خمینی رح کے حکم پہ لبیک کہتے ہوئے ہر سال کی طرح اس سال بھی ملک بھر میں جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے طور پہ منایا جائے گا، اس سلسلے میں سندھ بھر میں رلیز کا انعقاد کیا جائے گا، جب کے تنظیم کے مرکزی ذمہ داران مختلف ڈویزن سطح پر ہونے والی مرکزی رلیز میں شرکت کرینگے، ان خیالات کا اظہار اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری غلام سرور نے میڈیا کے نمائیندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کی جانب سے سندھ بھر میں مرکزی رلیز کا انعقاد کرتی آرہی ہے اور اس سال بھی جوش و خروش کے ساتھ منائے گی،تنظیم کی جانب سے 30 سے زائد مقامات پر رلیز کی جاتی ہے جب کہ کچھ جگہ پر تنظیم دیگر تنظیم کے ساتھ پروگرام میں شرکت کرتی ہے، اس سال حیدرآباد، میرپورخاص، نصرپور، بدین، ماتلی، بھٹ شاھ، ھالا، سکرنڈ، نواب شاھ، قاصی احمد، مورو، نوشھرو فیروز، ٹھارو شاھ، کنڈیارو،رانی پور، خیرپور، سکھر، پنو عاقل، شکارپور، جیکب آباد، شھداد کوٹ، لاڑکانہ، نصیرآباد، کے این شاھ، دادو، جوہی، جامشورو، سمیت جھوٹے بڑے شہروں میں رلیز کا انقعاد ہوگا، جب کے تنظیم کے مرکزی ذمہ داران مختلف ڈویزن سطح پر ہونے والی مرکزی رلیز میں شرکت کرینگے، اور دیگر رلیز میں ڈویزنس اور اضلاع کے ذمہ داران شرکت کرینگے، انہوں نے مزید کہا کہ یوم القدس کو عوامی سطح کی بیداری کے لیئے، پوسٹرس، بینرس، بینافلیکس، بنائے جاہیں گے، جب کہ یونٹ سطح پر لیکچر پروگرام، اور آئمہ جمعہ سے جمعہ کے خطبات میں فلسطین کے حالات اور یوم القدس کی اھمیت پر خطبات کے لیئے بھی کہا جائےگا، ملک مردہ باد اسرائیل اور امریکا کے نعروں سے گونج اٹھے گا۔