اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا میانمار میں جاری مظالم پر اظہار افسوس


12/21/2017

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا میانمار میں جاری مظالم پر اظہار افسوس

صغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قمر عباس جتوئی نے خیرپور ڈویزن کا دورا کرتے ہوئے مختلف یونٹس میں خطاب کرتے ہوئے میانمار میں ہونے والے مظالم پہ افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ برما میں روہنگیا کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز واقعات نے مظالم کی بدترین تاریخ رقم کردی ہے، برمی حکومت کی سرپرستی میں ہونے والے امت مسلمہ پہ بربریت ہر باضمیر انسان خون کے آنسو رو رہے ہیں، اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تمام تنظیموں کی مجرمانہ خاموشی کی مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ روہنگیا میں مسلمانوں کی نسل کشی اور انسانیت سوز سلوک کے روح فرسا مناظر درندگی کی بدترین تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ، انٹرنیشنل ھیومن رائٹس کمیشن، اور مسلمانوں کے حقوق کے ٹھکیدار ممالک کی طرف سے روہنگی مسلمانوں کے مسائل سے عدم دلچسپی کا اظہار اس امر کا عکاس ہے کہ ان ممالک کے اہداف اور مقاصد مختلف ہیں۔ قمر عباس جتوئی نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی سرپرستی میں بنے والے فوجی اتحاد برما کے اس ظلم پہ خاموش رہ کر واضع کیا ہے کہ یہ اتحاد امت مسلمہ کے مفادات سے زیادہ سعودی مفادات کے لیئے بنا ہے، اس اتحاد سے امت مسلمہ کو کوئی امید وابسطہ نہیں ہے، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قمر عباس جتوئی نے پاکستان حکومت سمیت مسلم ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ برما کی حکومت کو مسلمانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیں بصورت دیگر برما سے سفارتی روابط منقطع کیے جائیں۔